ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / تمل میگزین کے ملازم نے پیشگی ضمانت کے لیے ہا ئی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا 

تمل میگزین کے ملازم نے پیشگی ضمانت کے لیے ہا ئی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا 

Fri, 12 Oct 2018 23:41:23    S.O. News Service

چنئی،12؍ اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) تمل ناڈو کے گورنر بنواری لال پروہت کو مبینہ طور پر توہین کرنے والے مضامین کی وجہ سے ایک تامل میگزین کے ایڈیٹر اور ملازمین کے خلاف مقدمہ درج ہونے کے بعد ہفتہ وار کے 35 ملازمین نے پیشگی ضمانت کے لئے مدراس ہائی کورٹ میں عرضی دائر کی ہے۔عرضی دائر کرنے والے ملازمین میں صحافی بھی شامل ہیں۔تامل میگزین نکیرن کے ملازمین کا نام ملزم کے طور پر ایف آئی آر میں شامل کیا گیا ہے۔اس معاملے میں پولیس نے ایڈیٹر آر گوپال کو گرفتار کر لیا جنہیں بعد میں مقامی عدالت نے رہا کر دیا۔پال کو نو اکتوبر کو پولیس نے مقامی ہوائی اڈے سے اس وقت گرفتار کیا تھا جب وہ پونے جا رہے تھے۔ ہفتہ وار کی ویب سائٹ میں حالانکہ دعوی کیا گیا کہ نکیرن میں ایک نجی کالج اسسٹنٹ پروفیسر کے بارے میں مضامین کی سیریز شائع ہونے کے بعد راج بھون سے شکایت ملنے پر انہیں گرفتار کیا گیا تھا۔گورنر کے سیکرٹری کی شکایت پر پولیس نے گوپال کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 124 کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔


Share: